Monday 3 October 2011

تنہائی

تنہائی

ہمارے آنسوؤں کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے

جب رب جیسے ساتھی رستے میں کنارہ کش ہو جاتے ہیں

ہجر مقدر بن جاتا ہے

زندگی کا ہجر سے کیسا رشتہ ہے

جہاں کوئی خوشی کسی کے آنسو سے ٹپکتی ہے

آئن سٹائن تم نے مادہ اور توانائی کا باہمی رشتہ ڈھونڈھ نکالا تھا

کبھی ہجر کا ہے زندگی سے جو رشتہ

اس کو بھی تلاش کر لیتے

یہ اضافی تو نہیں لگتا

یہ کبھی ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا

یہ تو ساتھ ساتھ چلتا ہے

کبھی کمزور نہیں پڑتا

توانا ہوتا ہے

جب کوئی اس کو کمزور کرنا چاہے

ہجر ویسے تو زندگی کے ساتھ چلتا ہے

مگر کبھی کبھی اس کو جلوت میں بھی تنہا کرتا ہے

ہجرزدگی ایک مسلسل تنہائی ہے

ہجرزدگی عذاب مسلسل کا نام ہے

برگساں تمہارے زمان مسلسل میں

برگساں تمہارے مکان مسلسل میں

ہجر کیوں مسلسل رہتا ہے

وصال کیوں اضافی رہتا ہے

تنہائی کیوں اس میں مقدر ہے؟

No comments:

Post a Comment